جگر ہمارے جسم کا اہم اور حساس ترین عضو ہے جو خون بنانے، اس کی صفائی اور پورے جسم میں ترسیل کا کام کرتا ہے، غذا کے ہضم ہونے کے بعد حاصل ہونے والی مائع شکل کی غذائیت سب سے پہلے جگر میں جاتی جہاں جگر اسے پورے جسم میں پہنچانے سے پہلے خون کی شکل دیتا ہے اور صحت مند خون کی جسم میں ترسیل جبکہ گندے خون کو الگ کر دیتا ہے، اسی لیے انسان کی مجموعی صحت کا انحصار صحت مند جگر پر ہوتا ہے۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ جگر کو صحت مند رکھنے کے لیے قدرتی غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے جبکہ پروسیسڈ غذاؤں سے اس پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جگر کو صحت مند رکھنے اور کارکردگی بہتر بنانے اور کے لیے مندرجہ ذیل مشروبات کا استعمال نہایت مفید ہے۔
گاجر کا استعمال
جگر کی صحت کے لیے گاجر کا کسی بھی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، مگر اسے اوون میں پکا کر کھانے سے اجتنا کریں ، گاجر کے جوس میں پالک کا جوس اور تھوڑا پانی ملا کر پینے سے جگر توانا اور خون بننے کا عمل تیز ہوتا ہے ۔
گاجر میں وٹامن اے، فلاوینائیڈز ، بیٹا کیروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی مدد سے جگر کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے، گاجر کا روزانہ استعمال کرنا نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے ۔
ہرے پتے والی سبزیاں
گاجر ، بند گوبھی ، پھول گوبھی، کھیرا، کریلے ، کدو، چکندر اور پالک کا استعمال جگر کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے، ان سبزیوں کو سلاد یا جوس بنا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، ہرے پتے والی سب ہی سبزیوں میں فائبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے جگر کی صفائی میں مدد ملتی ہے ۔
سبز چائے
ماہرین کے مطابق کیفین اور دودھ والی چائے کے بجائے اگر سادہ سبز چائے کا استعمال کیا جائے تو اس کا جگر سمیت آپ کی مجموعی صحت پر نہایت مثبت اثر پڑتا ہے ، سبز چائے کینسر کے خطرات کو کم کرتی ہے ، وزن گھٹاتی ہے اور جسم میں موجود مضرِ صحت مادوں کو زائل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، کولیسٹرول متوازن رکھتی ہے جو کہ جگر کے لیے نہایت مفید ہے ۔
ہلدی کی چائے
آسانی سے دستیاب قدری جڑی بوٹی ہلدی جگر کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، ہلدی کی چائے جگر کو پر سکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔
ایک گلاس پانی میں آدھا چمچ ہلدی ملا کر 10 منٹ ابالیں، اب اس چائے کو چھان کر اس میں حسب ضرورت لیموں اور ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر ملا کر استعمال کریں۔
ہلدی کی چائے کے استعمال سے جگر کے متاثر پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے، سوجن میں آرام آتا ہے ۔
سٹریس فروٹ
وٹامن سی سے بھر پور سٹریس پھل جگر کی صفائی کے لیے بہترین پھل سمجھے جاتے ہیں ، ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جانے کے سبب جگر کی صحت اور قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔
بہتر نتائج کے لیے سٹریس پھل کینو، لیوں، کیوی، ٹماٹر ، چکوترے کا تازہ جوس نکال کر نہار منہ استعمال کریں۔
چکندر کا استعمال
چکندر نا پسندیدہ سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے مگر اس کے استعمال کے کئی فوائد ہیں ، اس کے استعمال سے خون میں آکسیجن کی مقدار میں اضافہ ہوتا اور انزائم کی کاکردگی بھی درست ہوتی ہے ، چکندر میں وٹامن سی اور فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔
چکند ر کے رس کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں اور پالک کا جوس ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فائبر سے بھر پور غذائیں
ائبر سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے جگر کی صفائی میں مدد ملتی ہے، جگر کی صحت اچھی ہوتی ہے اور فاضل مادوں کا صفایا ہوتا ہے ، صحت مند جگر کے لیے غذا میں ہری سبزیاں اور پھلوں کاا ستعمال زیادہ رکھیں جیسے سیب ، کیلا ، دلیہ، چکی کا آٹا اور تخم بالنگا کا استعمال لازمی کریں جبکہ تلی ہوئی مرغن اور ڈبے والی غذاؤں سے پر ہیز کریں، پانی کا زیا دہ سے زیادہ استعمال کریں۔