آجکل پاکستان میں دوہری شہریت والے سرکاری ملازمین کے بارے میں سپریم کورٹ تحقیق کر رہی ہے جس کا میڈیا میں بہت چرچا ہے۔ لیکن یہ معاملہ بہت حساس ہے اور سپریم کورٹ کو اس بارے میںن بڑی احتیاط سے جائزہ لینا ہوگا۔کیوںکہ بہت بڑی اکثرریت اایسے لوگوں کی بھی ہے جن کے دل غیر ملکی شہریت رکھنے کے باوجود پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ان کو پاکستان کی اتنی ضرورت نہیں جتنی پاکستان کو ان کی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان سے سرمایہ لوٹ کر باہر لے جانے کی بجاۓ سرمایہ یہاں بھیجتے ہیں۔
جہاں تک ان سرکاری ملازمین کا تعلق ہے جنہوں نے پاکستان میں تعلیم حاصل کرکے سرکاری ملازمتیں حاصل کیں اور بعد میں غیر ملکی شہریت حاصل کی ان سے ضرور پوچھا جانا چاہیۓ کہ انہوں نے پاکستان میں ملازمت کے دوران غیر ملکی شہریت کیوںکر حاصل کی البتہ جو لوگ ساری آسائشیں چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کے جزبے سے یہاں آۓ ان کی تو قدر کی جانی چاہیۓ۔ غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پہت اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے بہتر مواقع میسر ہوتے ہیں- غیر ممالک ان پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن پاکستانی ارباب اختیار ان سے صرف پیسہ بٹورنے کے چکر میں رہتے ہیں-
بے شمار لوگ ایسے ہیں جن کے پاس وسائل بھی ہیں اور مہارت بھی- وہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ان سے فائدہ حاصل کرنے کی بجاۓ ان کو بددل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں-
کاش پاکستان میں کوئ ایسی حکومت بر سر اقتدار آ جاۓ جو ان کی صلاحیتوں سے فائد اٹھا سکے-